Type Here to Get Search Results !

آج کے بچوں کے پاس دین کیوں نہیں ہے۔۔؟

آج کے بچوں کے پاس دین کیوں نہیں ہے۔۔؟

کیونکہ ان کی ماؤں کے پاس دین نہیں ہے اور ماؤں کے پاس دین کیوں نہیں ہے؟
 کیونکہ گھر کے مردوں نے دین سے دوری اختیار کر لی ہے۔
 انہیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہماری عورت دین دار ہے یا نہیں یا ہمارے بچوں کی کیسی تربیت ہو رہی ہے۔ تربیت صرف اچھے گریڈز یا بہترین ڈگریاں لینے کا نام نہیں ہے۔
میرا بچہ 10 سال کا ہونے کے بعد پانچ وقت کی نماز پڑھ رہا ہے یا نہیں پڑھ رہا قران پاک کی تعلیم حاصل کر رہا ہے یا نہیں کر رہا میرے بچے کا اٹھنا بیٹھنا کیسے بچوں کے ساتھ ہے
اور آج کے دور کا سب سے بڑا المیہ ہی یہی ہے کہ اکثر والدین ہی دین سیکھنے میں رکاوٹ بن رہے ہوتے ہیں۔
اللہ پاک ہمیں دین کو سننے سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
امین بجاہ سید المرسلین 

از قلم : شاداب حسین مصباحی 
صدر جامعہ صفہ للبنات
ڈمراواں،بانکے بازار،گیا(بہار)

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.